دہشت گردی کیخلاف ہم نے بہت کچھ کیا اب اتحادی کریں، ٹرمپ

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ہم نے بہت خرچہ کیا ہے اب وقت ہے کہ دیگر یورپی اتحادی قدم بڑھائیں اور ساتھ  دیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں برطانیہ، فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ شام سے گرفتار داعش کے 800 دہشتگردوں کیخلاف اپنے ملک میں ٹرائل کریں۔

امریکی صدر نے کی کہا ہے کہ خلافت گرنے کو تیار ہے اور امریکہ نہیں چاہتا کے دہشت گرد یورپ میں سرائیت کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کی خلاف بہت خرچہ کیا ہے اب دوسرے اتحادیوں کو چاہیے وہ اپنا کام کریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ہم 100 فیصد جیت کے بعد واپس آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  امریکہ نے شام سے فوجی انخلا کا فیصلہ کیا ہے اور امریکی صدر نے سات فروری 2019 کو دعویٰ کیا تھا ایک ہفتہ میں داعش کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔

ٹرمپ نے امریکی محکمہ خارجہ میں منعقدہ ایک کانفرنس میں داعش کیخلاف کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگردوں زیرقبضہ علاقہ صرف 32 کلومیٹر کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایک ہفتے میں داعش کا خاتمہ کردیں گے، ٹرمپ

شام میں اس وقت امریکی افواج  کے دو ہزار افسران و اہلکار موجود ہیں۔ ان امریکی افواج میں سے زیادہ تر خصوصی کارروائی  پر مامور ہیں۔

عالمی خبررساں اداروں کے مطابق امریکی افواج کے انخلا سے قبل اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ داعش وہاں پھر سر نہ اٹھا سکے اور اس مقصد کے لیے بڑے پیمانے پر نوجوانوں اورمقامیوں کی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے شام سے امریکی انخلا کے بعد طاقت کے توازن میں پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے پر اتفاق بھی کیا ہے۔

ترکی اور امریکہ کے فوجی، سفارتی اور دیگر عہدیداران کے درمیان تعاون کو یقینی بنانے پر اتفاق ہوا ہے تاکہ شام سے امریکی افواج کے انخلا سے طاقت کا خلا پید ا نہ ہو۔


متعلقہ خبریں