چولستان جیپ ریلی میں دستکاری بازار



بہاولپور: صحرائی خطہ چولستان اور یہاں کے مکین اپنی خوبصورتی اور منفرد رسم و رواج کے حوالے سے منفرد مقام رکھتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے چولستانی ہنڈی کرافٹ کو متعارف کرانے کے لئے کرافٹ بازار لگایا جس میں رکھی گئیں اشیا شائقین جیپ ریلی اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

چولستان کی طرح یہاں کے چولستانی بھی اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ چولستان کا ہینڈی کرافٹ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔

ماضی میں اس کاروبار کا فائدہ محنت کش کو کم اور مڈل مین کو زیادہ ملتا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس بار چولستان جیپ ریلی میں خصوصی کرافٹ بازار لگایا جس میں چولستانیوں کے ہاتھوں تیار اشیا رکھی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

14 ویں چولستان جیپ ریلی، نادر مگسی پھر فاتح

چولستانی لکڑی سے تیار خوبصورت بکس اور دیگر سامان اپنی خوبصورتی اور مضبوطی میں اپنی مثال آپ ہیں۔

چولستانی لباس، بیڈ شیٹ چادر اور تکیے کور خواتین کی توجہ مرکز بن گئے۔

 

نمائش میں آرٹ گیلری کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں بہاولپور کے نوابوں کی تصاویر رکھی گئیں تاکہ نئی نسل کو اپنے شاندار ماضی بھی یاد رہے۔

صحرائے چولستان میں سجائی گئی نمائش میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید برآں  14 ویں چولستان انٹرنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جس میں پورے پاکستان سے ڈرائیورز نے حصہ لیا۔

چولستان کے تاریخی قلعہ دراوڑ پرمیوزیکل کنسرٹ، آتش بازی اور کلچرل نائیٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں جرمن سفیرمارٹن کوبلر نے بھی شرکت کی ۔

جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹورزم کے حوالے سے بہت خوبصورت اور رچ کلچرل ملک ہے۔ انہوں نے جیپ ریلی کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہاولپورتاریخی شہر ہے مجھے دراوڑ فورٹ دیکھ  کربہت مزہ آیا اور  اپنی زندگی کی خوبصورت رات یہاں گزاری ہے۔


متعلقہ خبریں