لاہور، اسپرنگ فیسٹیول کے پروگرامز کا کیلنڈر جاری

لاہور میں اسپرنگ فیسٹیول کے پروگرامز کا کیلنڈر جاری

فوٹو: فائل


لاہور: ضلعی انتظامیہ لاہور نے اسپرنگ فیسٹیول کے پروگرامز کا کیلنڈر جاری کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے 17 فروری سے 28 مارچ تک اسپرنگ فیسٹیول کی میں لاہوریوں کے لیے عمدہ پروگرامز بھی ترتیب دیے ہیں۔

اسپرنگ فیسٹیول میں رفیع پیر تھیٹر، لاہور لٹریری فیسٹیول، پینٹنگ نمائش، انگلش ڈرامہ، پاکستان میلہ چراغاں، پتلی تماشا، سرکس پنجابی فیسٹیول، سیون اپ فیسٹیول بھی شامل ہیں۔

پروگرامز میں بچوں کے لیے ڈرامہ، عورت مارچ، صوفی رنگ، مشاعرہ، کار شو، حبیب جالب میلہ، میوزیکل فنکشن، فیملی فیسٹیول، برڈ شو، کٹ فلاور مقابلہ، شان پاکستان کانفرنس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آتش بازی، لنٹیرین شو، لاہور میراتھن، گانوں کا مقابلہ، بینڈ پریڈ، ائروپلین شو، ڈرامہ جادو کا چراغ اور اسپرنگ فلاور شو شامل ہیں۔

اسپرنگ فیسٹیول میں ہر عمر کے افراد اور بچوں کے لیے پروگرامز رکھے گئے ہیں۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اسپرنگ فیسٹیول کی صورت میں شہریوں کو صحت مند تفریح فراہم کرے گی جب کہ اسپرنگ فیسٹیول میں الحمراء آرٹس کونسل، والڈ سٹی اتھارٹی ، پی ایچ اے اور دیگر محکموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور نے کہا ہے کہ عوام الناس کو اسپرنگ فیسٹیول کا حصہ بنایا جا رہا ہے جب کہ اسپرنگ فیسٹیول کے پروگرامز پر مبنی کلینڈر کی زبردست تشہیر بھی کی جا رہی ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول کے پروگرامز کی تاریخ، دن اور مقام کی بھی تشہیر جاری ہے۔

صالحہ سعید کے مطابق اسپرنگ فیسٹیول کا کیلنڈر کمشنر آفس، الحمرا آفس، پی ایچ اے آفس، ریلوے اسٹیشن، ائرپورٹ، بس اسٹینڈز اور پارکس میں بھی رکھ دیے گئے ہیں جب کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ان کیلنڈر کو عوام الناس میں بھی تقسیم کر رہی ہیں۔

اسپرنگ فیسٹیول کے پروگرامز اور دیگر انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے بھی افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ وردا شورش، اے سی ایچ آر اور اسسٹنٹ کمشنرز ان پروگراموں کی مانیٹرنگ کریں گے۔

ڈی سی لاہور نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ ان پروگراموں میں شرکت کریں۔ اسپرنگ فیسٹیول کے تحت شہر کے پانچ پارکوں میں لاہور قلندرز کا میچ بھی دکھایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں