سوشل میڈیا پر فوادچوہدری اور مشاہد حسین کی بحث

سوشل میڈیا پر فوادچوہدری اور مشاہد حسین کی تکرار

فائل فوٹوز


اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور سینیٹر مشاہد حسین سید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرآپس میں بحث کی ہے۔

ن لیگی سینیٹرمشاہد حسین سید  نےآج  اتوار کی صبح اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’ پاکستان کو اپنا ہاؤس ان آرڈر رکھنا چاہیے۔ کسی بھی ملک کو اپنی سر زمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا چاہیے۔ مشاہد حسین سید نے یہ تبصرہ  بالخصوص ایران کی شکایات کے تناظر میں کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سینیٹر مشاہد حسین  کو اس ٹویٹ پرجواب دیا کہ ’’کچھ لوگوں کو ہندوستان امیگریشن آفر نہیں کر رہا ورنہ ہماری جان چھوٹ جائے۔کتنا ہاؤس ان آرڈر کریں؟  نہ آپ نے وزیر خارجہ بننا ہے نہ آپ کی اقدامات سے تسلی ہونی ہے۔ براہ مہربانی آپ سینیٹ کے خرچے پر دوروں سے احتراز کریں۔ تعجب ہے آپ کو کشمیر پر نمائندگی کا کہا گیا، آپ کی خدمت کا شکریہ۔‘‘

سوشل میڈیا صارفین دونوں رہنماؤں کے بیانات پرمختلف ردعمل کا اظہار کررہے ہیں ۔ایک صارف نے مشاہد حسین سید کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’’ایک ہمیں ہی نہیں خطے میں موجود تمام ممالک کو یہی کرنا چاہیے. بھارت افغانستان اور ایران ہمارے ہمسائے ہیں تو ہم بھی ان کے ہمسائے ہیں. ہماری سرزمین پر ہونے والے پرتشدد واقعات میں بھارت ،افغانستان اور ایران کی سرزمین استعمال ہوئی ہے. ہمیں باہمی تعاون اور احترام کو فروغ دینا ہو گا۔

فواد چوہدری کی ٹویٹ پر ایک ٹویپ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بطور وزیراطلاعات آپ انتہائی شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ ہر محاذ پر پاکستان کی آواز بلند کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ آپ اس کام کے لیے بہترین انتخاب ہیں، برائے مہربانی کوئی دوسرا کام کرنے کا سوچیے گا بھی نہیں جیسا کہ آپ نے ہم نیوز کے ایک پروگرام میں کہا تھا۔ ‘‘


متعلقہ خبریں