سعودی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے



اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نور خان ائربیس پر اپنے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا۔

سعودی وزیر خارجہ 13رکنی وفد کے ہمراہ نور خان ایئر بیس سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔

سعودی وزیر خارجہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں پاکستان تشریف لائے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ  سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرکا ایئرپورٹ پراستقبال کیا۔ سعودی ہم منصب سےموجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، کل ان کے ہمراہ پریس کانفرنس کروں گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پاکستان سعودی عرب کی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کاافتتاح ہوگا، اجلاس کے بعد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ معاہدوں پر آج دستخط ہوجائیں گےکچھ پائپ لائن میں ہیں۔  دورے کے بعدپاک سعودی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب سے تعلقات اکنامک پارٹنر شپ کی شکل میں بڑھائیں گے۔  ماضی میں سعودی عرب سے گفتن نشستن برخاستن ہوئی لیکن اس بارمعاہددوں پر عمل درآمد کا مکینزم بنایا ہے

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت سفارتی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام ہوگیاہے۔

اس سےقبل نور خان ائر بیس پر سعودی عرب سے خصوصی طیارے کے ذریعے 172 افراد پر مشتمل سعودی وفد پہنچا۔ وفد کی قیادت الباز نوبیرک کر رہے تھے۔

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، جڑواں شہروں کا ٹریفک پلان

سعودی ولی عہد کی آمد کے موقع پر اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ جڑواں شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ اسلام آباد انتظامیہ نے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔