لاہور قلندرزکی قیادت اے بی ڈویلئیرزکے حوالے


دبئی: لاہور قلندرکے کپتان محمدحفیظ کے زخمی ہونے پران کی غیرموجودگی میں جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈیلیرزٹیم کی قیادت کریں گے۔

لاہور قلندر کے کپتان کراچی کنگزکے خلاف میچ میں گزشتہ روز انگوٹھے پرچوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا تھا۔

محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں بلے باز اے بی ڈویلیئرز لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔

تجربہ کار بلے باز اے بی ڈویلیئرز پہلی مرتبہ پاکستان سپرلیگ کا حصہ بنے ہیں لیکن ابتدائی دونوں میچوں میں وہ اچھی کارکردگی میں ناکام رہے ہیں۔

کرکٹ کے میگا ایونٹ میں لاہورقلندرزنے اب تک دومیچز کھیلے ہیں جن میں سے ابتدائی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ کرس گیل اور برینڈن مکیکلم جیسے جارح مزاج بلے باز بھی لاہور قلندرزکا حصہ بن کر نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے، اے بی ڈویلیرز کے ٹیم کے حصہ بننے کے بعد شائقین کرکٹ ان سے توقعات لگائے بیٹھے ہیں کہ وہ اپنے بلے سے مخالف بالروں کے چھکے چھڑادیں گے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2