پی ایس ایل، اگلا میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا

فوٹو: فائل


دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن میں اب 20 فروری کو میچ کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کی ٹیمیں 18 اور 19 فروری کو آرام کریں گے جب کہ 20 فروری کو چوتھے سیزن کا اگلا میچ کھیلا جائے گا۔

20 فروری کو صرف ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات نو بجے شروع ہو گا۔

گزشتہ روز بھی پی ایس ایل سیزن فور میں دو میچ کھیلے گئے تھے۔ پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے 158 رنز کا ہدف  شین واٹسن کی شاندار نصف سینچری کی بدولت 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

کوئٹہ کی جانب سے عمر اکمل 44 اور شین واٹسن 81 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس اور پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز اسکور بنائے تھے۔

پی ایس ایل میں وسیم اکرم، عامر، عماد وسیم کی پاکستانی فیملیز سے بدتمیزی

گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو با آسانی سات وکٹوں سے ہرا دیا، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کا 79 رنز کا ہدف 10 ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

پشاور زلمی کی جانب سے عمر امین نے انتہائی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے دس چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 61 رنز اسکور کیے جب کہ

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور راحت علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز کے دس میں سات بلے باز دس کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، اے بی ڈیولیئرز 14،ڈویچ 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے چار اور وہاب ریاض نے تین  کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2