پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی عائد

پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی عائد

فائل فوٹوز


ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی اداروں اور فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی بھارتی سینما ورکرز ایسوسی ایشن نے لگائی اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ ہم پلوامہ میں بھارتی فوج پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا گیا ہے۔

سوموار 18 فروری 2019 کو جارے ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر باقاعدہ پابندی لگا دی گئی ہے، اگر کوئی ادارہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرتا پایا گیا تو پر پابندی لگائی جائے گی اور ایکشن بھی لیا جائے گا۔

پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک نے مشارت کیلئے اپنے سفیر کو پاکستان سے واپس بلا لیا تھا۔

یاد رہے کہ پلوامہ حملے میں 40 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کا الزام پاکستان پرعائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت نے پاکستانی اشیا پر ڈیوٹی بڑھا دی

بھارت میں پی ایس ایل4 کا بلیک آؤٹ

بھارتی حکومت پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگا رہی لیکن پاکستان نے تمام الزامات کی سخت الفاط میں تردید کردی ہے۔ بھارت میں پاکستان سپر لیگ کا بلیک آؤٹ کیا جارہا ہے۔ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کو دیا گیا موسٹ فیورڈ نیشن کا درجہ واپس لے لیا ہے۔

پلوامہ حملے بعد بھارت نے پاکستانی اشیا پر ڈیوٹی 200 فیصد بڑھا دی ہے جس سے دونوں ممالک میں درآمدات کا حجم کم ہونے کا خدشہ ہے۔

اطلاعات ہیں کہ بھارت نے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ نہ کھیلنے پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔ کرکٹ کلب آف انڈیا کے سیکرٹری سریش بفنہ نے بھارتی بورڈ کو میچ نہ کھیلنے کی تجویز پیش کی ہے۔

دفاعی اورسفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اگر سمجھتا ہے کہ پاکستان کا پلوامہ دھماکے سے کوئی تعلق ہے تو اسے تحقیقات کے لیے ثبوت فراہم کرنے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں