محمد حفیظ انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

محمد حفیظ انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

فوٹو: فائل


دبئی: لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انگوٹھے کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور سے باہر ہوگئے۔

محمد حفیط کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہو ئے۔ محمد حفیظ کو انگوٹھے میں فریکچر ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں صحت یاب ہونے میں چار سے چھ ہفتے کا وقت لگے گا۔

محمد حفیظ کا آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز بھی کھیلنے کا امکان خطرے میں پڑ گیا ہے۔

منیجر لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے حفیظ جلد صحت یاب ہوں اور ایکشن میں دکھائی دیں تاہم انہیں اسکواڈ سے ریلیز کیا جا رہا ہے اور ان کا متبادل ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

زلمی نے قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں اے بی ڈویلیئرز کپتان کے فرائض سر انجام دیں گے۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز کے پشاور زلمی کے ساتھ ہونے والے میچ میں اے بی ڈویلیئرز نے کپتان کے فرائض انجام دیے تھے۔

تجربہ کار بلے باز اے بی ڈویلیئرز پہلی مرتبہ پاکستان سپرلیگ کا حصہ بنے ہیں لیکن ابتدائی میچوں میں وہ اچھی کارکردگی میں ناکام رہے۔

اے بی ڈویلیرز کے ٹیم کے حصہ بننے کے بعد شائقین کرکٹ ان سے توقعات لگائے بیٹھے ہیں کہ وہ اپنے بلے سے مخالف بالروں کے چھکے چھڑادیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے روز کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔ قلندرز کی جانب سے پیس بیٹری حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور وجولین نے کنگز کے بلے بازوں کو بے بس کیے رکھا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کا 79 رنز کا ہدف 10 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2