حکومت ملکی معاملات میں توازن برقرار نہیں رکھ سکی، شیری رحمان



اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئررہنما اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کے اندرونی اور بیرونی معاملات میں توازن برقراررکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ خطے کے حوالے سے پارلیمان کا واضح موقف آچکا ہے کہ ہم تمام تنازعات اور معاملات میں توازان رکھنا چاہیئں گے۔ لیکن یہ حکومت ملک میں توازان برقرار نہیں رکھ سکی ہے تو باہر کیسے لے کرچل سکتی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ کرتارپور کے بعد بھارت سے جو خیرسگالی کی ہوا بنی تھی، وہ کس طرح کس خوف ناک نہج پرچلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پرحکومت نے پورا ایک دن خاموشی اختیارکی۔ کوئی اور حکومت ہوتی تو یہ بہت تنقید کرتے لیکن ہم نے اس پرسیاست نہیں کی۔

پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ ہم نے پاکستان کا موقف ڈٹ کردیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میونخ سے اس معاملے پرواضح کیا کہ سیاست نہیں ہوگی اوروہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جو کچھ آج کل ہورہا ہے مجھے یہ نظر آرہا ہے کہ یہ حکومت کا کارنامہ نہیں بلکہ دوسرے فورسز کے دوروں کا نیتجہ ہے۔

 


متعلقہ خبریں