بھارتی کلب کا ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

پاکستان کابائیکاٹ

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت کے سب سے پرانے کرکٹ کلب کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کرکٹ کلب آف انڈیا نے پلوامہ حملے کے پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ 16 جون 2019 کو بھارت پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ کا بائیکاٹ کردے ۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نیتجے میں 44 فوجی ہلاک ہوئے۔

اس حملے کے فوری بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل زہر اگلا جا رہا ہے اور الزامات لگائے جا رہے کہ اس حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔

بعد ازاں پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وطیرہ ہے جو ماضی میں بھی ہمیشہ ناکام رہا ہے، اگر ویڈیو بیان بھارتی دعوے کی تصدیق کرتا ہے تو پھر بھارت کو کلبھوشن یادیو کے بیان کو بھی تسلیم کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں