ادویات کا استعمال دنیا میں حشرات کی تعداد میں کمی کا باعث

ادویات کا استعمال، دنیا میں حشرات کی تعداد میں کمی

کاشت کاری کے لئے استعمال کی جانے والی کیڑے مار ادویات کی وجہ سے دنیا میں حشرات الارض کی 40 فیصد انواع کی تعداد تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق مکھیاں، چیونٹیاں اور بھونرے دیگر حشرات کی نسبت آٹھ فیصد زیادہ تیزی سے معدوم ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سالوں سے گھروں میں پائے جانے والی مکھیوں اور لال بیگوں کی تعداد میں اضافہ ہو ا ہے، دنیا میں تیزی سے رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیاں بھی حشرات الارض کی تعداد میں کمی کی وجوہات بتائی جاتی ہیں۔

انسانوں سمیت دوسری مخلوقات کے لئے حشرات خوراک کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے اہم فائدے دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حشرات مٹی کو زرخیز بنانے کے ساتھ نقصان پہنچانے والے کیڑوں کو کنڑول کرنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ حیوانی فضلے کو تلف کرنے والے حشرات کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے۔ حشرات کی زیادہ تر کمی ترقی یافتہ ممالک میں دیکھی گئی ہے اور حشرات میں مکھیوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حشرات الارض کمی کا عمل اسی طرح سے جاری رہا تو آئندہ چند دہائیوں میں 40 فیصد تک ختم ہو جائیں گے۔ ان کے مطابق دنیا میں پائے جانے والے ایک تہائی حشرات ‘خطرے’ میں ہیں۔

اس ضمن میں پروفیسر گولسن نے بی بی سی کو بتایا کہ اگر آپ ماضی میں معدوم ہونے والی انواع کا مطالعہ کریں تو پتا چلے گا کہ صرف وہی انواح بچ سکیں جنہوں نے نئے ماحول کی ضروریات کے مطابق اپنے آپ کو ایک نئی قسم میں ڈھال لیا۔

ان کے مطابق آپ ان کو ہزاروں برس دیں اور مجھے یقین ہے کہ نئی انواع و اقسام کے حشرات پیدا ہوں گے جو کہ 20ویں اور 21ویں صدی میں معدوم ہونے والی انواع کی جگہ لے لیں گی۔


متعلقہ خبریں