صدر ٹرمپ پر 16 امریکی ریاستوں نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

چین سے خوش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ کی 16 ریاستوں کے اتحاد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ امریکی صدر پر یہ دعویٰ ہنگامی حالت کے نفاذ کے اعلان کو بنیاد بنا کرکیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کےلیے فنڈز حاصل کرنے کی غرض سے ہنگامی حالت نافذ کی ہے۔

قانونی مقدمہ کیلیفورنیا کے شمالی ضلع کی ایک عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اقدام سرحدی دیوار کے فنڈز کے حصول کے لیے کانگریس کے سامنے پیش ہونے کے بجائے اپنے اختیارات بڑھانے کے لیے اٹھایا ہے۔

بی بی سی کے مطابق کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل زیویئر بیکیرا کا کہنا ہے کہ  وہ صدر ٹرمپ کو عدالت لے کر جائیں  گے تاکہ ان کی جانب سے صدارتی اختیارات کے ناجائز استعمال کو روک سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کو ٹیکس دہندگان کی رقوم پر ڈاکہ ڈالنے سے روکیں گے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کانگرس کو بائی پاس کر رہے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق امریکی صدر نے ہنگامی حالت کا اعلان اس وقت کیا جب کانگرس نے سرحدی دیوار کے لیے رقوم کی منظوری دینے سے انکار کیا۔

امریکی صدر کے خلاف پہلا مقدمہ جمعہ کو دائر کیا گیا۔ پبلک سٹیزن نامی ایک گروپ نے  یہ مقدمہ دائر کیا۔


متعلقہ خبریں