اسٹاک مارکیٹ، کے ایس ای 100 انڈیکس 262 پوائنٹس پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج منفی رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 262 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 262 پوائنٹس کی کمی
فوٹو: ہم نیوز

منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان میں ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 101 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 40 ہزار 320 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان
فوٹو: ہم نیوز

کاروبار کے دوران مارکیٹ ایک گھنٹے تک مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی تاہم یہ سلسلہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور پھر کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 219 پوائنٹس پر ہوا، ابتدائی کاروباری ایک گھنٹے کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 170 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 262 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 957 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر منفی رجحان کے باعث سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 56,015,010 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 3,005,400,830 روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سات مہینوں میں براہ راست سرمایہ کاری میں 17 فیصد کمی

اس سے قبل صوبائی وزیر خزانہ خیبر پختونخوا (کے پی) تیمور سلیم جھگڑا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچے اور روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے پی سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار رہا تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے پانچ سالوں کے دوران کے پی میں بہت محنت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سیاحت کے شعبے پر کام کر رہی ہے اور کوشش کررہے ہیں کہ طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔ جس کے لیے ہمارے سینیئر وزرا کام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں