راولپنڈی میں ٹرائل کا قانونی جواز نہیں، بلاول

وفاق اور وزیراعظم صوبوں سے لاتعلقی کااعلان کر رہے ہیں، بلاول

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسلسل تین بار جمہوری طریقے سے اقتدار منتقل ہوا ہے جو ملک میں جمہوریت کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین بار جمہوری طریقے سے اقتدار منتقل ہونے کے بعد آمریت کا نفاذ مشکل ہوجاتا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے انسانی حقوق، جمہوری حقوق، میڈیا اور اظہار آزادی رائے پر حملے ہو رہے ہیں۔

ملک میں جاری نیب کے کیسز پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کا قانون ہی ایسا ہے کہ اگر فرشتے کو بھی چیئرمین لگا دیا جائے تو وہ بھی سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہوگا۔

بلاول بھٹونے کہا کہ ان کیسزپر ہونے والی تنقید حکومت برداشت نہیں کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں مجھے اپنا مؤقف بیان کرنے کا موقع نہیں ملا جو نا انصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چیئرمین نیب کا میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم

بلاول بھٹونے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نظرثانی اپیل دائر کردی

بلاول کا کہنا تھا کہ اس سوال کا جواب جے آئی ٹی نے نہیں دیا کہ میرا نام کیوں جے آئی ٹی رپورٹ میں ڈالا گیا۔ سپریم کورٹ نے میرا نام جے آئی ٹی سے نکالنے کا تحریری حکم بھی جاری نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہمارا ٹرائل راولپنڈی میں ہو، بھٹوز کیلئے ہمیشہ راولپنڈی میں کربلا برپا کیا جاتا ہے، ہم اس کیلئے تیار ہیں لیکن معاملے کو سپریم کورٹ میں ضرور اٹھائیں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں اس کیس پر اعتراض ہے کیوں کہ یہ سب پرائیویٹ ٹرانزیکشنز ہیں اگر پبلک فنڈز کا معاملہ ہوتا تو نیب کا کیس بنتا تھا۔


متعلقہ خبریں