سعودی عرب سےقیدی لانےکیلئےتیار ہیں، چیف ایگزیکٹوپی آئی اے

جعلی لائسنس جاری کرنے والے افسران کےخلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا حکم

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کے حکام نے کہا ہے ہم سعودی عرب سے رہا کیے گئے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو ارشد ملک نے سعودی شہزادے کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے حکم کا انتظار کر رہے ہیں اور اپنی خدمات دینے کیلئے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران سعودی جیلوں میں قید 2107پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اس حکم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد نے فی الفور سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستانی قیدیوں کے لیے جو ممکن ہوسکا کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ’’آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں۔‘‘

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، ہمارے لیے پاکستان بہت زیادہ اہم ملک ہے۔

محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید پروان چڑھیں گے اور اگلے 20 سال میں پاکستان میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائے گا۔


متعلقہ خبریں