قائمہ کمیٹی اجلاس،الیکشن ترمیمی بل 2018 کی منظوری

قائمہ کمیٹی اجلاس،الیکشن ترمیمی بل 2018 کی منظوری

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے اجلاس میں کمیٹی نے الیکشن ترمیمی بل 2018 کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر پارلیمانی امورعلی محمد خان کہا کہ بل کے تحت الیکشن پیٹیشن نمٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کے اب بینچز بنیں گے۔ پہلے ایک بینچ تھا جس سے پیٹیشن نمٹانے میں بہت وقت لگتا تھا۔

علی محمد خان نے کہا کہ سینیٹ اس بل کی منطوری دے چکی ہے، الیکشن کمیشن میں سندھ اور بلوچستان کے اراکین کی نشستیں خالی ہیں، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے مشاورت سے نام دینے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 31 قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس طلب

انہوں نے کہا کہ ابھی تک دونوں میں مشاورت نہیں ہوئی، کل یہ معاملہ پارلیمانی پارٹی میں اٹھاؤں گا، اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمتفق نہیں ہوتے تو وہ تین تین نام پارلیمانی کمیٹی کو دے دیں گے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ میری خواہش اور کوشش ہے کہ معاملہ مشاورت سے حل ہو۔ ان ووٹرز نے مستقل اور عارضی کے ساتھ  تیسرا ایڈریس بھی دیا ہوا ہے۔ سرکاری ملازمین سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے مستقل یا عارضی ایڈریس پر ووٹ منتقل کرا لیں۔

انہوں نے کہا کہ جو ووٹر اپنا ووٹ مستقل یا عارضی ایڈریس پر منتقل نہیں کراتا اس کا ووٹ مستقل پتے پر درج کردیں گے۔


متعلقہ خبریں