کراچی: خزانے کی تلاش نے تھانے کے چکر لگوا دئیے


کراچی: خزانے کی تلاش نے تھانے کے چکر لگوا دئیے۔ شہر قائد کے علاقے  ڈالمیا میں زمین میں دفن بھاری خزانے کی تلاش میں پیرنی کا حکم بجا لا کرمرید نے گھرکا 25 فٹ صحن کھود ڈالا۔

ہم نیوز کے مطابق پیرنی کے حکم  پر ڈالمیا کے علاقے میں زمین میں دفن بھاری خزانے کی تلاش بجالا کر مرید نے گھر کا 25 فٹ صحن کھود ڈالا۔ مشکوک کھدائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئی۔ پولیس نے پیرنی اور مرید سمیت دس افرد کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی گلشن کے مطابق حراست میں لئے گئے آٹھ افراد مزدور ہیں، ڈالمیا کا رہائشی طارق نواز قطر میں کچھ برس ملازمت کرکے پاکستان واپس آیا ہے۔ برادر نسبتی نے گھر میں زیر زمین خزانہ چھپا ہونے کا خواب دیکھ کر طارق کو بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ برادر نسبتی کے کہنے پر طارق نےجعلی پیرنی سے رجوع کیا۔ پیرنی نے گھر میں کھدائی کا حکم دیتے ہوئے آدھا خزانہ خود لینے کی شرط عائد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی پیرنی کے لوگ گزشتہ 20 روز سے مکان میں کھدائی کر رہے تھے، تمام افراد خزانے کی تلاش میں 35 فٹ تک کھدائی کرچکے تھے۔


متعلقہ خبریں