وزیراعظم قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں سوالات کے جوابات دینگے

وزیراعظم قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں سوالات کے جوابات دینگے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں ارکان کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

ذرائع کے مطابق  قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے لئے قواعد و ضوابط میں ترمیم کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط میں ترمیم کے معاملے کا جائزہ لے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ایوان میں سوالات کے جوابات دینے کا خود اعلان کیا تھا۔ قواعد و ضوابط میں ترمیم نہ ہونے کی وجہ سے وزیراعظم سوالوں کے جواب نہیں دے رہے تھے۔

واضح رہے اپوزیشن ہمیشہ اس بات کا شکوہ کرتی ہے کہ وزیراعظم اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرتے۔


متعلقہ خبریں