محمد بن سلمان کا دورہ بھارت، اہم شعبوں میں سرمایہ کاری متوقع

سعودی عرب: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گھر بیٹے کی ولادت

فائل فوٹو۔–


ریاض: سعودی  ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ بھارت میں اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے۔ سعودی  ولی عہد نئی دہلی کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپنے دورے میں محمد بن سلمان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اہم امور پر مذاکرات کریں گے جبکہ بھارتی صدر اورنائب صدر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں چند اہم باتیں

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس منفرد دورے میں سعودی عرب بھارت میں بنیادی ڈھانچے اور انویسٹمنٹ کے نینشنل فنڈ میں ابتدائی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گا۔

اسی طرح سعودی ولی عہد کی جاب سے بھارت کی زرعی فارموں میں سرمایہ کاری اور غذائی سامان  کی درآمد کا دائرہ وسیع کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

سعودی عرب اور بھارت جی 20 ممالک کی تنظیم کے رکن ہیں جبکہ نئی دہلی ریاض کا اہم تجارتی شریک بھی ہے۔  اس دورے کی صورت میں سعودی عرب اور بھارت کے مابین کئی معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

گزشتہ کئی برسوں کے دوران دونوں ممالک نے اہم شعبوں میں باہمی تعاون کا  آغاز کیا ہے۔