نیب کالاقانون ہے،ختم کیا جائے،شاہدخاقان عباسی کا پھر مطالبہ



اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نیب قانون کو ایک بارپھرکالا اوراندھاقانون قراردیتے ہوئے کہا کہ نیب کے فائدے کم اورنقصانات زیادہ ہیں۔

پروگرام ندیم ملک لائیومیں میزبان ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ صاف ہیں، پہلے بھی پیش ہوا، اب بھی اگر نیب نے بلایا توپیش ہوجاوں گا لیکن نیب کو حقائق کاعلم نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کالا قانون ہے یہ بدقسمتی ہے، نیب بنایا ہی مسلم لیگ ن کے لیے تھا اور آج بھی استعمال ہورہا ہے، نیب کے سوالوں کا تحریری جواب دوں گا، اس کے فائدے کم اورنقصانات زیادہ ہیں۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نیب کی کارروائیوں سے ملک میں منفی اثرات پیداہورہے ہیں، نیب کو انتظامیہ کا دائرہ اختیار بھی دیکھنا چاہیے، کرپشن روکنی ہے تو پیسے کے پیچھے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی میں سالانہ پاکستان کو دو ارب ڈالر فائدہ ہوگا، اس سے کم ہوا تو میں ذمہ دار ہوں۔

سابق وزیراعظم کا ملک میں ٹروتھ کمیشن کے قیام کا مطالبہ

سابق وزیراعظم نے  ملک میں ٹروتھ کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ سب کچھ عوام کے سامنے آجائے۔

شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کشمیراوربھارت کے معاملے پرموقف آج بھی وہی ہے جو 72 سال پہلے تھا۔ یہ نئی سوچ نہیں ہے، یہ ہمیشہ سے ہی ہے، ہمیں کشمیرکے عوام کے حق کی بات کرنی ہے اور کرتے رہیں گے۔

بھارت کے جارحانہ قدم کا جواب دیں گے اورہم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ انتہاپسند تنظیمیں کسی کے لیے بھی قابل قبول نہیں ہیں، ملکی مفاد کے فیصلے ہیں، سب کو مل کر کرنا چاہیے۔ہمیں کسی اور کہنے پرکسی کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خراب معاشی صورتحال کا واحد حل گروتھ ہے، حکومت کے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے سے نقصان ہوا، ملک میں کمزور معاشی حالات ہیں، ضرورت ہے کہ سب مل کر بیٹھیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کیا این آر اوکا حکومت کے پاس اختیار ہے، نوازشریف کو اگر ملک سے بھاگنا ہوتا تو وہ واپس ہی نہیں آتے۔ سیاسی آدمی لندن جاکرنہیں رہے گا۔

خطے میں امن کے خواہاں ہیں،فوادچوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ انتہاپسندوں کے خلاف پہلے بھی کھڑے ہوئے اب بھی ہوں گے۔ ریاست کی پالیسی ہے کہ ملک میں تشدد کی اجازت کسی کو نہیں دینا، ایف اے ٹی ایف کا زیادہ تعلق عالمی سیاست سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں الیکشن کی وجہ سے ماحول گرم ہے لیکن ہماری خواہش ہے کہ سب کے ساتھ امن سے آگے چلیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ افغان امن کے لیے ہم نے پورا تعاون کیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے،


متعلقہ خبریں