بھارتی انتظامیہ کی شکایت، ترجمان دفتر خارجہ  کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سسپنڈ


اسلام آباد: بھارتی انتظامیہ کی شکایت پر  ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ ٹوئٹر انتظامیہ نے سسپنڈ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے باقاعدہ طور پر ٹوئٹر انتظامیہ کو ڈاکٹر فیصل کے اکاؤنٹ سے متعلق شکایت لگائی تھی، شکایت ٹوئٹر کے بھارتی ریجن آفس کو لگائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ شکایت کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ڈاکٹر فیصل کا اکاؤنٹ سسپنڈ کردیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت یہ سب اس لیے کررہا ہے کیونکہ اسے عالمی عدالت انصاف میں شکست نظر آنے لگی، ڈاکٹر فیصل اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارتی جاسوس  کیس کے بارے پل پل کی خبر دے رہے تھے۔

واضح رہے دو ہفتے قبل بھی ڈاکٹر محمد فیصل کے ٹوئٹر اکاونٹ پر حملہ کیا گیا تھا جبکہ بھارتی ہیکرز نے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر بھی سائبر حملہ کیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا تھا۔

بھارت: مظاہرین کی پاکستانی سفارتخانے کا گیٹ توڑنے کی کوشش

دوسری جانب  ‏بھارت کی شدت پسندی عروج پر پہنچ گئی۔ بھارتی سیکیورٹی افسروں کی موجودگی کے باوجود بھارتی مظاہرین دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر پہنچ گئے اور گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی۔

پاکستان نے بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے واقعے پر شدید احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ نے  نئی دہلی  میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دروازے تک مظاہرین کی رسائی پر تشویش  کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بھارت سیکیورٹی کی ناکامی کے واقعہ کی تحقیقات کرے۔

بھارت کا تمام پاکستانی ایکٹرز کو فلم انڈسٹری میں بین کرنے کا حکم

ادھر بھارت نے بھارت کی آل انڈیا کاسٹنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایشن نے تمام پاکستانی ایکٹرز کو فلم انڈسٹری میں بین کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

آل انڈیا کاسٹنگ ڈائریکٹر نے ڈائریکٹرز کو نوٹیفیکیشن کے ذریعے منع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی پاکستانی کو فلم میں کاسٹ کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

آل انڈیا کاسٹنگ ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر لکی راجپوت نے تمام فلم ڈائریکٹرز کو نوٹیفیکیشن کی کاپیاں بھجوا دی ہیں۔


متعلقہ خبریں