اروناچل پردیش: نائب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر مظاہرین کا دھاوا


بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں نائب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

ارونا چل پردیش میں ایک قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے قبیلے کو خصوصی درجہ دینے کے فیصلے کے خلاف مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مشتعل افراد نے نائب وزیراعلیٰ چونےمین کے گھر پےدھاوا بول دیا اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پریمان کھانڈو کی رہائش گاہ پر ہنگامہ ہوا جہاں مظاہرین اور آئی ٹی بی پی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور پھر جنگلات و ماحولیات کے وزیر نبام ریبیاکی رہائش گاہ پر بھی توڑپھوڑ کی۔

ارونا چل پردیش کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے نظر انتظامیہ نے نائب وزیر اعلیٰ کو ریاست سے ضلع ایٹہ نگر منتقل کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو مظاہرین نے سول سکٹریٹ کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس نےمظاہرین کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج کی جس پر مظاہرین اور مشتعل ہوگئے اور پولیس کے ساتھ مقابلہ شروع کر دیا جس میں مظاہرین میں سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق مطاہرین نے ضلع کشنر کے گھر پر بھی حملہ کیا تھا اور وہاں آ ٓگ بھی لگا ئی۔

ریاست میں بڑھتے ہنگاموں اور بگڑتی صورت حال کے پیشے نظر اسپیشل فورسز اور پولیس کے دستے طلب کرلیے گئے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جگہ جگہ فورسز کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں