اسٹاک ایکسچینج 322 پوائنٹس کے ساتھ بند

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج مثبت زون میں بند ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 322 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ابتدائی تین گھنٹے تک مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 268 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور مارکیٹ 39 ہزار 688 پوائنٹس تک گر گئی تھی۔

فوٹو: ہم نیوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوپہر 12 بجے کے بعد مارکیٹ میں استحکام آنا شروع ہوا اور کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 322 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس 40 ہزار 279 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 89,381,730 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,747,639,128 بنتی ہے۔

چیئرمین پاکستان اسٹاک مارکیٹ سلیمان مہدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سوچا ہے اب ہم اسٹاک میں بزنس لیڈر کو مدعو کریں گے کیونکہ ایسے افراد کو مدعو کرنے سے مارکیٹ میں بہتری آتی ہے۔

معروف بزنس لیڈر حسین داؤد نے کہا کہ معیشت میں بہتری کے لیے ہمیں ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے جب کہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہمیں حکومت کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سات مہینوں میں براہ راست سرمایہ کاری میں 17 فیصد کمی

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت بنی تو اسے مختلف چیلنجز کا سامنا تھا۔ ہماری کوشش ہے کہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 262 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔ مارکیٹ ابتدائی ایک گھنٹے تک مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی تاہم یہ سلسلہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور پھر کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔

رواں کاروباری ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں ایک بار پھر منفی رجحان کے باعث سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں