سرفراز سے کرپشن کیلئے رابطہ، کرکٹ آرگنائزر پر 10 سال کی پابندی

سرفراز سے کرپشن کیلئے رابطہ، کرکٹ آرگنائزر پر 10 سال کی پابندی

فائل فوٹو


دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے آرگنائزر عرفان انصاری پر 10 سال کی پابندی لگا دی ہے۔

عرفان انصاری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرا احمد سے 2017 میچ فکسنگ کیلئے رابطہ کیا تھا۔

سرفراز احمد نے آفر کی اطلاع فورا آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو دی تھی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے آرگنائزر پر آئی سی سی کے تین کوڈ کی خلاف ورزی کی وجہ سے سزا سنائی گئی ہے۔ آئی سی سی نے جرم ثابت ہونے پر عرفان انصاری کو 10سال تک کسی بھی طرح کی کرکٹ سے دور رہنے کا حکم دیا ہے۔

آئی سی سی نے مئی 2018 میں سرفراز احمد کو میچ فکسنگ کی پیشکش کرنے والے عرفان انصاری کو معطل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز حمد کو میچ فکسنگ کی آفر کرنے والا شخص معطل

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے سابق ملازم اور کرکٹ آرگنائزر عرفان انصاری پر آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔

مذکورہ فرد پر الزام  تھا کہ اس نے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کے لئے اکسایا اور آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کرکٹ باڈی کو بتایا تھا کہ انہیں میچ فکسنگ کی پیشکش کی گئی ہے جس کے بعد معاملے کی تحقیق کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں