آغا سراج درانی کو کرپشن کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، وزیراعظم

گیس بلوں میں اضافہ، وزیر اعظم کا اضافی رقم واپس کرنے کا حکم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کرپشن کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جسے گرفتار کیا جاتا ہے وہ نیلسن مینڈیلا بن جاتا ہے۔

’منی لانڈرنگ میں ملوث افراد قوم کے مجرم ہیں‘

دوسری جانب عمران خان کی زیر صدارت منی لانڈرنگ کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد قوم کے مجرم ہیں ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ چوری کرکے بیرون ممالک ذاتی خزانے بھرنے کی روش سے ملک سنگین مالی صورتحال سے دوچار ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو(نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کے بعد ان کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک میں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ آغا سراج درانی کو تین دن میں کراچی کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی پر سرکاری فنڈز میں خرد برد  اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کا شمار آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں