بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، یورپی پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ

مودی اقدام جموں و کمشیر تک محدود رہے گا؟بھارتی قلمکار نے بتادیا

فائل فوٹو


یورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پریورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی کا بھارتی افواج کی جانب سے کشمیروں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مباحثہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق 2007 کے بعد پہلی مرتبہ یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر سرکاری سطح پر زیر بحث آیا، مباحثے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین پینزیری نے کہا کہ دنیا بھرمیں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں، جموں و کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے طویل تنازع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرنے والی ٹیم کی رکن کرسٹین چونگ خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

اس موقع پر کرسٹین چونگ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بین الاقوامی تحقیقات ناگزیر ہیں۔ تقریب میں موجود شرکاء نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مباحثہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر اور پاکستانی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی بھی شریک ہوئے۔


متعلقہ خبریں