آج کی کرکٹ میں حکمت عملی کی بہت اہمیت ہے، محسن خان


اسلام آباد: سابق ٹیسٹ کرکٹر و پاکستان کرکٹ بورڈ کمیٹی کے چیئرمین محسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے راؤنڈ کے میچ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں ہو رہے جو دبئی اور ابو ظہبی کے کرکٹ اسٹیڈیم سے نسبتاً چھوٹا ہے، شارجہ میں بال سوئنگ ہوتا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام گیم پلان میں پی ایس ایل 4 کے آج ہونے والے میچ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے محسن حسن نے کہا ہے کہ آج کا میچ رات کو کھیلا جا رہا ہے، اوس پڑھنے کے باعث دونوں ٹیموں کے کپتان پہلے باؤلنگ کرنے کو ترجیح دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئٹہ نے ایک اچھی اور سمجھ دار کرکٹ کھیلی ہے، آج کی کرکٹ میں حکمت عملی کی بہت اہمیت ہے، دونوں ٹیموں کے پاس ایک جیسے کھلاڑی موجود ہیں تاہم جس کی حکمت عملی اچھی ہو گی وہی ٹیم جیتے گی۔

انہوں نے کہا ہر ملک نے اپنے لیگز کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کھلا کر ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی میچ میں موسم کی عمل دخل بہت ہوتا ہے خاص طور پر انگلینڈ میں موسم میچ کی کنڈیشن ہی بدل دیتا ہے۔

انہوں نے کہا جو اچھی کرکٹ کھیلے گا وہ آسانی سے ٹیم میں جا سکتا ہے کیونکہ اب وہ کرکٹ بورڈ نہیں رہا جہاں سفارشیں چلتی تھی، کرکٹ بورڈ کے پیٹرن چیف عمران خان ہیں اب میرٹ پر ہی ٹیم میں آیا جا سکتا ہے۔

 


تازہ ترین