غیر ریاستی عناصر پاک بھارت امن نہیں چاہتے، بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ایران میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان نہیں کیا۔ 

فوٹو: فائل


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر قسم کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، پلوامہ حملے کے بعد ہم اچھی طرح ادراک ہے کہ بھارت کے لوگ اس وقت جذباتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دہشت گردی کا مسئلہ اسی وقت حل ہو سکتا ہے جب وہاں کے لوگوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے۔

بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیر کے معاملے میں رائے شماری کی حامی ہے تاکہ وہاں کے باسی جمہوری طریقے سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے نکلنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے آنے کے بعد بدقسمتی سے دونوں ممالک میں بات چیت کا سلسلہ تھم سا گیا ہے، لیکن دونوں ممالک کے لوگوں کو امن کے علاوہ کسی اور اقدام کی حمایت نہیں کرنی چاہیئے۔

بھارتی وزیراعظم بھارت کو سیکولر بنیادوں سے ہٹاتے ہوئے قوم پرست حکومت کی جانب لے گئے ہیں۔ بھارت میں عام انتخابات منعقد ہونے والے ہیں اس لئے لگتا ہے بھارتی حکمرانوں نے پاکستان مخالف پالیسی اپنائی ہوئی ہے، امید ہے کہ انتخابات کے بعد کوئی راہ نکلے گی۔

بلاول نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر پاکستان اور بھارت کے درمیان امن دیکھنا نہیں چاہتے،دونوں ممالک کے حکمرانوں اور سیاست دانوں کو چاہئے کہ ان کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے، اسے بڑے بھائی کی طرح کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں