حسن کی چار وکٹیں، پشاور زلمی کامیاب


شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے امام الحق ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے 56 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ اپنی اننگز کے دوران انہوں نے پانچ چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔

اس کے علاوہ لائم ڈوسن 43 جبکہ کپتان ڈیرن سیمی 24 رنز بناکر نمایاں رہے تاہم دیگر کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ پشاور کے چار کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹے۔

کنگز کی جانب سے عثمان شنواری اور سکندر رضا نے دو، دو جبکہ محمد عامر، عامر یامین اور عماد وسیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پشاور زلمی کا آغاز اچھا نہ تھا اور ایک موقع پر اس کی 55 رنز پر پانچ وکٹیں گرگئیں۔

اس موقع پر عماد وسیم اور اور محمد رضوان نے اننگز کو سہارا دیا تاہم ان کی سست بیٹنگ کی وجہ سے درکار رن ریٹ بڑھتا رہا۔

اختتامی اوورز میں کنگز کے بلے بازوں نے تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے اور یوں پشاور زلمی نے میچ اپنے نام کرلیا۔

زلمی کی جانب سے حسن علی نے چار جبکہ وہاب ریاض اور عمید آصف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ حسن علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پی ایس ایل فور میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے۔ لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے جبکہ اسلام آباد یونائیٹیڈ پشاور زلمی کے مدمقابل ہوں گے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2