آغا سراج درانی یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسیپکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی پر فرد جرم عائد

فوٹو: فائل


کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراجی درانی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ آغا سراج درانی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اس لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

آغا سراج درانی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کی مختلف اداروں سے بات چیت چل رہی ہے۔ گزشتہ روز آغا سراج کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور خواتین سے بدتمیزی کی گئی۔

انہوں ںے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ ملزم کو اہلخانہ سے ملاقات اور ادویات فراہم کرنے کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ نیب کی جانب سے میرے گھر کی بے حرمتی کی گئی۔ میرے گھر میں میرے بچوں کو بند کر کے 6 گھنٹے تک نیب نے کارروائی کی۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیا ڈرامہ تھا۔

انہوں ںے کہا کہ مجھے انکوائری میں بلایا ہی نہیں گیا تو میں کہاں سے تعاون کروں۔

قومی اسمبلی اجلاس ، آغا سراج درانی کی گرفتاری پر اپوزیشن کا احتجاج

آغا سراج درانی کے وکیل نے احتساب عدالت میں گھر کے کھانے، ادویات اور اہلخانہ سے ملاقات کرانے کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آغا سراج درانی کو گھر کے کھانے ،ادویات اور اہلخانہ سے ملاقات کی ہدایت کر دی۔

انکوائری افسر آغا سراج درانی کو عدالت سے نیب ہیڈ آفس لے جانے کی درخواست کی تو پیپلزپارٹی کے جیالوں نے کہا کہ آپ انکوائری افسر ہی رہیں پراسیکیورٹر نہ بنیں۔ آغا سراج درانی نے انکوائری افسر سے کچھ وقت مانگتے ہوئے کہا کہ آپ کل سے بہت زیادتی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل آغا سراج درانی کو کمرہ عدالت پہنچایا گیا تو انہوں نے وہاں موجود پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما قائم علی شاہ، شہلا رضا، سعید غنی سمیت دیگر رہنما اور کارکنان موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کرپشن کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد قوم کے مجرم ہیں ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


متعلقہ خبریں