پاکستان میں موسلادھاربارشیں اور برف باری ، عوام مشکل میں


اسلام آباد:  ملک بھر گزشتہ دودنوں سے جاری موسلادھار بارش اور برف باری نے لوگوں کی زندگیاں مشکل میں ڈال دی ہیں۔   گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں چوبیس افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ۔ بلوچستان حکومت نے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے ۔

 

دیربالا:مکان کی چھت گرگئی

دیر بالا میں لینڈسلائیڈنگ سے  تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ مکان کی چھت گرنے سے  بھی ایک خاتون جان سے گئی ۔

 

امدادی کارکن ابیٹ آباد میں بند شاہراہیں کھولنے کے لیے  مصروف ہیں ۔

لسبیلہ سمیت  بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی سیلابی صورت حال ہے ۔

فوٹو:ہم نیوز

گوٹھ حاجی قادر بخش میں  سیلابی ریلے نے دو افراد کی زندگیاں نگل لیں ۔

شیخو پورہ کے علاقے فاروق آباد میں  بھی مکان کی چھت گر گئی ۔ واقعہ میں میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے ۔

 

 

مری سمیت کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہیں ۔


متعلقہ خبریں