بھارت نےاگر لائن آف کنٹرول پارکی تو پاکستان ہماری ناک توڑ دیگا، سابق بھارتی چیف جسٹس

لائن آف کنٹرول پر کچھ کیا تو پاکستانی فوج گھس کے مارے گی،بھارتی سابق چیف جسٹس

فائل فوٹو۔–


بھارت کے سابق چیف جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر لائن آف کنٹرول پر کچھ کرنے کا سوچابھی گیا  تو پاکستانی فوج گھس کے مارے گی۔

بھارت کے سابق چیف جسٹس نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پلوامہ حملہ قابل مذمت ہے لیکن آج کل جو بدلہ لینے کی باتیں ہوررہی ہیں تو اس کا کیا  مطب ہے؟ اب پاکستانی فوج جنگ کے لیے تیار ہے اور اس وقت سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس مرتبہ بھر پور جواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنھوں نے یہ کام کیا وہ تو غائب ہوچکے ہیں اور جو کچھ کشمیر میں ہورہا ہے وہ الگ  معاملہ ہے، کشمیری عوام بھارت مخالف ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے پاس ہتھیار نہیں ہیں۔

سا

سابق چیف جسٹس کاٹجو کاکہنا تھا کہ گوریلا جنگ اس وقت چلتی ہے جب بھر پور معاونت حاصل ہو۔ حملہ کرنے والے غائب ہوچکے ہیں اوراب بدلا کس سے لیا جائے؟  اس کے لیے سب کو پریشان کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان پر بھی حملہ ممکن نہیں کیونکہ وہ پوری طرح جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ کاٹجو مارکنڈے کا کہنا تھا کہ  اب بدلا لینے کا کیا یہ طریقہ ہوتا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو پریشان کیا جائے گا؟ جیسے کوئی کشمیری بھارت میں رہ رہا ہے تو اسے پرہشان کیا جائے گا؟ اس طرح تو شدت پسندی میں اور اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ واقعے پر قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ایکشن لیا جائے گا ؟کیا معصوم لوگوں کو مارا جائے گا؟ یہی ہے حکومت کی بہادری؟ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی کشمیری ہیں اور ان پر بھی ظلم ہورہا ہے۔

انٹرویو کے دوران ان کے ہاتھ میں ایک ڈانڈا بھی موجود تھا جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو تنگ کیا جارہا ہے تو میں بھی کشمیری ہوں میرے پاس کیوں نہیں آتے؟ میں تو انتظار کررہا ہوں کے کوئی آئے ۔ میں  اسی لیے میں ڈنڈا لے کر بیٹھا ہوں۔


متعلقہ خبریں