سعودی ولی عہد کا دورہ بھارت، پاکستان کوتنہا کرنے کے دعویدار بھارت کو چپ لگ گئی

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کی درخواست مسترد کر دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کے دعویدار بھارت کی بس ہو گئی اور جیسے بھارت کو چپ لگ گئی ہے۔ نریندر مودی نے سعودی ولی عہد کے سامنے پلوامہ حملے کا ذکر تو کیا لیکن پاکستان کا نام لینے کی ہمت نہ کر سکے۔

سعودی وزیرخارجہ نے پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق بھارتی موقف ماننے سے انکار کردیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ بھارت پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیاں دینے والے مودی کی زبان کو چپ لگ گئی۔

سعودی شہزادے کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں مودی نے حسب معمول پلوامہ حملے کا ذکر کیا اور دہشت گردی کا رونا روتے رہے لیکن پاکستان کا نام لینے کی ہمت نہ کرسکے۔

مشترکہ اعلامیے میں بھی پاکستان کو مورد الزام ٹہرانا ممکن نہ ہوا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنی تقریر میں پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ آپس کے اختلافات ختم کرنے کے لیے مذاکرات کریں۔ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے پلوامہ حملے پر پاکستان کے خلاف بیان دینے سے صاف انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس کوئی ثبوت نہیں جس سے یہ ثابت ہوکہ حملے میں پاکستان ملوث ہے،اگر ثبوت نہیں تو سعودی پلوامہ حملے پر پاکستان کی مذمت کیوں کر کریں؟

پاکستانی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کے بھارت کی سفارتی ناکامیاں ظاہر کرتی ہیں کہ مودی اور ان کی جماعت بی جے پی صرف الیکشن جیتنے کے لیے پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔