عالمی عدالت انصاف میں بھی ڈان لیکس کا تذکرہ

عالمی عدالت انصاف میں بھی ڈان لیکس کا تذکرہ

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد:عالمی عدالت انصاف میں بھی ڈان لیکس کی آواز گونجنے لگی۔ بھارتی وکیل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان کلبھوشن یادیو کے حق میں استعمال کیا۔

بھارت نے عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کا دفاع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا انٹرویو بطور دلیل عالمی عدالت میں پیش کیا. بھارت کے وکیل نے نوازشریف کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے خود سوال اٹھایا تھا کہ ممبئی حملوں کے کیس کا ٹرائل جلد مکمل کیوں نہیں کیا گیا ؟

بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرکے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مریم نواز

جس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرکے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ان اک کہنا تھا کہ عوام اس پروپیگنڈے کو مسترد کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیان کو غلط انداز میں دیکھایا جارہا ہے جبکہ  نواز شریف کی پاکستان اور اسلام سے محبت ڈھکی چھپی نہیں۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور وفاقی وزیر شیری مزاری نے بھارت کی جانب سے انٹرویو کو عالمی عدالت میں پیش کیے جانے پر نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ نوازشریف کا بیان کلبھوشن کے حق میں استعمال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں