اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: شاہ محمود قریشی

ماہرین نے 5دن بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دیا، وزیرخارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے.

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش جاری تھی۔ بھارت میں ہونے والے حالیہ حملے پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی واضح ہے،پلوامہ حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں اور نہ بھارت نے پلوامہ حملے سے متعلق کوئی شواہد نہیں دیئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت سے کہا ہے شواہد پردیانت داری سے تحقیقات کرے، ہم ماضی میں نہیں پھنسے رہنا چاہتے۔

کشمیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں پرامن تحریک سےعالمی ادارے متوجہ ہوئے۔

واضح رہے کچھ روز قبل پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق  بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق حملے کے فوری بعد پاکستان پر الزامات لگائے گئے جبکہ جیش محمد 2002 سے کلعدم تنظیم ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وطیرہ ہے جو ماضی میں بھی ہمیشہ ناکام رہا ہے، اگر ویڈیو بیان بھارتی دعوے کی تصدیق کرتا ہے تو پھر بھارت کو کلبھوشن یادیو کے بیان کو بھی تسلیم کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کا بیان تو رضاکارانہ طور پر ریکارڈ کیا گیا تھا جو بھارت کا حاضر سروس نیوی افسر ہے۔


متعلقہ خبریں