شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

کچھ روز قبل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے شہباز شریف کا نام ایک بار پھر ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کا نام پھر ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

نیب لاہور نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو خط بھی لکھا تھا۔ شہباز شریف کا نام آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی تھی۔

شہباز شریف کا نام پہلے بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود رہا ہے۔

14 فروری کو کو لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر مل کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کی تھی۔


متعلقہ خبریں