پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا جاری نہ کرنے پر اولمپک کمیٹی کا بھارت کیخلاف بڑا اقدام

February 22, 2019
پاکستانی کھلاڑیوں کا ویزا جاری نہ کرنے پر اولمپک کمیٹی کا بھارت کیخلاف بڑا اقدام

فائل فوٹو

سوئٹزرلینڈ: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا جاری نہ کرنے پر بھارت میں مستقبل کے ایونٹس کی میزبانی پر ہونے والی بات چیت معطل کردی۔

پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی نشانہ بازوں کو مقابلوں میں شرکت کیلئے ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی او سی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھارت کو کسی بھی اولمپک ایونٹ کے انعقاد کی اس وقت تک اجازت نہیں دی جائے گی جب تک بھارتی حکومت تحریری طور پر یقین دہانی نہیں کراتی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بم دھماکہ، 44 بھارتی فوجی جاں بحق

اولمپکس ایونٹ کے نشانہ بازی کےمقابلوں میں دو پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کرنا تھی۔ پاکستانی نشانہ باز جی ایم بشیر اور خلیل احمد نے 2020 میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں کے لیے بھارت میں منعقدہ کوالیفائر میچز میں حصہ لینا تھا اور انہوں نے ویزوں کیلئے درخواست دی تھی۔

آئی او سی نے بھارت میں ہونے والے شوٹنگ ورلڈ کپ کے 25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ کا اولمپک کوالیفائر کا درجہ بھی ختم کردیا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے فیصلہ کیا کہ جب تک بھارتی حکومت تعصب سے پاک برتاؤ کے اولمپکس قوانین پر عملدرآمد نہیں کرتا اس وقت تک ابت چیت معطل رہے گی۔

یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات مزید کشیدگی کا شکار ہوگئے۔ بھارت نے پاکستانی اشیا پر ڈیوٹی بڑھا دی ہے اور پی ایس ایل 4 کا بھی بلیک آؤٹ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز