کراچی: کیک نہ کھانے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا


کراچی کے علا قے کورنگی میں سات سالہ بچی کو باپ نے قتل کر دیا ،پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شقی القلب باپ نے کیک نہ کھانے پر بچی کی جان لی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق سفاک باپ نے نشے کی حالت میں بچی پر لوہے کے پائپ سے بہیمانہ تشدد کر کے قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے  ملزم فرار ہوگیا، ملزم عبدالحکیم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزم عبد الحکیم ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہے، بچی کی والدہ نے پولیس کو دیے بیان میں بتایا کہ سات سالہ مسکان کو اس کا باپ آئے روز تشدد کانشانہ بناتا تھا۔

واضح رہے گزشتہ روز پنجاب کے شہر کھاریاں ظالم شوہر نے بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خود کو آگ لگالی اور ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے کہا کہ مرنے والوں میں ملزم کی بیوی، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں جن کی شناخت 37 سالہ نازیہ، 15 سالہ آمنہ 12سالہ زرقا، پانچ سالہ سمیع سے ہوئی ہے۔ ملزم نے گھریلو جھگڑے پر بیوی بچوں کو ڈنڈے اور چھریاں مار کر قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے قتل کے بعد خود کو بھی آگ لگا لی،آگ لگنے سے سارا گھر جل گیا اور فیاض بھی جھلس کر ہلاک ہو گیا۔

شوہر نے اپنے تین بچوں کو چھریوں جبکہ بیوی کو ڈنڈے مار کر قتل کیا۔ قتل کرنے کے بعد فیاض نامی شخص نے خود کو کمرے میں بند کر گھر کو آگ لگا کر خود بھی خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق مقتول کے چھ بچے تھے جن میں سے ایک بیٹی اور دو بیٹے گھر نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔ جھگڑے کی وجہ گھر میں ناچاقی بتائی جاتی ہے۔ قتل کرنے والے شخص فیاض کی عمر 40 برس ہے۔


متعلقہ خبریں