ایف آئی اے نے واٹس ایپ ہیکرز سے خبردار کردیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے واٹس ایپ ہیکرز سے خبردار کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق نجی بینکوں پر سائبر حملوں کے بعد واٹس ایپ کو بھی ہیکرز نے ہدف بنالیا ہے۔

ایف آئی اے نے خبردار کیا ہے کہ بیرون ملک سے رقم ملنے کے جھانسے میں نہ آئیں۔

ہیکرز کی جانب سے کالز کی شکایات پر ایف آئی اے نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ایف آئی اے نے صارفین کو بیرون ملک رقم ملنے والی کالز آنے پر کسی قسم کا ڈیٹا نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

ایف آئی اے نے کہا کہ واٹس ایپ پر آنے والی ایسی کالز پر کوئی ڈیٹا نہ دیا جائے، ہیکرز کی جانب سے وٹس ایپ ہائی جیک کیئے جانے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھی ایف آئی اے نے اسی طرح کا انتباہ جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ کے واٹس ایپ نمبر پر جوتوں کی سیل

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی میں واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا جو نامعلوم نمبروں سے شہریوں کو لوٹری والے بن کر میسج اور فون کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گروہ کے کے رکن شہریوں کو میسج پر کوڈ اور لنک فراہم کرتے ہیں جیسے ہی شہری لنک پر کلک کرتے ہیں تو ان کا واٹس اپ ہیک ہوجاتاہے۔

واٹس ایپ اکاؤنٹ واپس دینے کے لیے شہریوں سے 5 سے10 ہزار روپے بھتہ مانگا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں