چین نے اعصاب کو مفلوج کر دینے والا ہتھیار بنا لیا


چین کے سائنسدانوں نے مائیکرو ویو ٹیکنالوجی کی مدد سےمبینہ طور پر ایسا غیر مہلک ہتھیار بنا لیا ہے جو انسانی اعصاب پر حملہ کر کے اسے مفلوج کر دیتا ہے۔

اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے ایک انجینئر نے ایک غیر ملکی جریدے کو بتایا کہ پراجیکٹ کا نام ’’مائیکرو ویو ایکٹیو ڈینائل سسٹم ’’ رکھا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کو دو طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کا پہلا استعمال صرف ایک شخص کے مخصوص جسمانی حصے پر کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس کا اور استعمال جو بہت ہی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے، وہ یہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے۔

چین کے محققین کے مطابق اس ہتھیار سے انسان کو کسی بھی قسم کا کوئی زخم یا کوئی مستقل تکلیف نہیں ہوتی، یہ نظام کسی بھی گاڑی میں نصب ہو سکتا ہے اور اس ہتھیار کو ممکنہ طور پر مقامی پولیس اور چین کے ساحلی گارڈ استعمال کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی دونوں زمینی اور بحری کارروائیوں کے لئے کارآمد ہے۔بتایا گیا ہے کہ چین اس سے قبل 2014 میں اسی ٹیکنالوجی کے تحت پولی ڈبلیو ون نام کا میزائل بنا چکا ہے۔

 


متعلقہ خبریں