’بھارتی آرمی چیف جنرل باجوہ کے خطےمیں امن کے ویژن کو بھی فالو کریں‘

شائقین کی فوجی کیپ پہن کر فائنل دیکھنے کی خواہش، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل | ہم نیوز

فائل فوٹو


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں، بہتر ہو گا اگر وہ جنرل باجوہ کے خطےمیں امن کے ویژن کو بھی فالو کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اورترقی کے لیےبھارت کو پاکستان دشمنی چھوڑنا ہوگی۔

یاد رہے بھارتی آرمی چیف بپن روات نے اپنے میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہر طرح سے فالو کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنر ل باجوہ کہاں کا دورہ کرتے ہیں کدھر جاتے ہیں کیا کرتے ہیں انہیں فالو کرتا ہوں۔

نوجوت سنگھ سدھو کا جنرل باجوہ کو گلے لگانے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں ان باتوں کی پرواہ نہیں کرتا اور نہ ہی مجھے اس پر غصہ آتا ہے ،یہ انکا انفرادی عمل ہے اور وہ ہی اس کے جواب دہ ہیں۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی خودکش حملے سے ہلاکتوں کے بعد سے بھارت کو جنگی جنون سوار ہے اور وہ کئی مرتبہ حملہ کرنے کی دھمکیاں بھی دے چکا ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ سوچے سمجھے بغیر پاکستان پر پلوامہ حملے کا الزام لگایا گیا، بھارت نے جارحیت کی تو ہمارے جواب سے حیران رہ جائے گا۔

2008 میں جب پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیاب ہورہا تھا تو بھارت پھر سرحدوں پر فوجیں لے گیا جس کا مقصد دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ کو متاثر کرنا تھا۔

جب بھی پاکستان میں اہم ایونٹ ہونے ہوں یا استحکام قائم ہو رہا ہو تو بھارت یا کشمیر میں منصوبہ بندی کے تحت  کوئی نہ کوئی واقعہ ہو جاتا ہے۔ پلوامہ 14 فروری کو ہوا اس دوران پاکستان میں 8 اہم ایونٹ ہونے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا حملہ ہمیں پریشان نہیں کرے گا لیکن ہمارا جواب بھارت کو پریشان ضرور کردے گا، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں