ماتحت عدالتوں میں فیصلے جلد کیے جائیں، چیف جسٹس

جج کی تعیناتی، چیف جسٹس نے 20 ستمبر کو اجلاس طلب کرلیا

فوٹو: فائل


کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ماتحت عدالتوں کو جلد فیصلے نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جج صاحبان کا اجلاس منتعقد ہوا جس میں چیف جسٹس نے مقدمات کو جلد نمٹانے سے متعلق گائیڈ لائن فراہم کی۔ اجلاس میں ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سیمت ججز صاحبان نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ماتحت عدالتوں میں بھی فیصلے جلد کیے جائیں، سول، کرمنل اور ریونیو سے متعلق معاملات کو تیزی سے نمٹایا جائے۔

مزید پڑھیں: آخری دم تک انصاف کے لیے لڑوں گا، جسٹس آصف کھوسہ

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ وکلاء کی جانب سے مقدمات میں التوا کی حوصلہ شکنی کی جائے، تاخیر کی وجہ سے عوام مایوسی بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکم امتناع کے معاملات کو سنجیدگی سے دیکھا جائے اور جلد ازجلد نمٹایا جائے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ سول اور کرمنل اپیلوں کو جلد نمٹانے کیلئے اسپیشل بنچز ہائیکورٹ میں کام کررہی ہیں، کوشش ہے اپیلوں کو جلد تاریخوں پر نمٹایا جائے۔


متعلقہ خبریں