بھارتی پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والی خاتون کی میت پاکستان کے حوالے


بھارتی حکام نے غلطی سے سرحد پار کر جانے والی  پاکستانی خاتون گلشن بی بی کی میت واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردی۔

ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ  کے بسنتر گاؤں سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خاتون گلشن بی بی غلطی سے بھارتی علاقے میں چلی گئی تھیں جنہیں گورداسپور پولیس نے اس کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے پکڑ لیا تھا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون کے قبضہ سے ایک فوجی پتلون اور ایک رسی برآمد ہوئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون کو بھارتی حکام نے سخت گلشن کو امرتسر کے گورونانک دیو اسپتال میں داخل کرادیا تھا تاہم خاتون آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے گلشن بی بی پر تشدد کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد سےبھارت پر جنگی جنون سوار ہے، بھارتی میڈیا میں جنگ کے طبل بجائے جا رہے ہیں وہیں انتہا پسند بھارتی سیاستدان پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں لگے ہوئے ہیں۔

انتہا پسندوں نے بھارت میں موجود پاکستانیوں کا جینا دوبھر کر دیا، بھارتی انتہا پسندوں نے جنگی جنون میں تمام حدیں پار کر تے ہوئے جے پور جیل میں پاکستانی قیدی کو قتل کر دیا تھا۔

جبکہ ایک اور واقعے میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی اہلیہ کو چوروں نے لوٹ لیا ، ان کے پرس میں چار ہزار ڈالر موجود تھے، واقع پر پاکستانی ہائی کمیشن کو آگاہ کیا گیا بعد ازاں خاتون دورہ مختصر کر کے وطن واپس روانہ ہو گئیں ۔


متعلقہ خبریں