آسکرز ایوارڈز کی تقریب میں میزبان کیوں نہیں ہوگا؟

دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ آسکر ملتوی کیے جانے کا امکان

فائل فوٹو


فلموں کی دنیا کے نامور ترین ایوارڈز ’آسکرز‘ کی تقریب میں آج ہوگی لیکن اس سے جوڑے تنازعات تاحال ختم نہیں ہوسکے۔

اکیڈمی نے اس سال طے کیا تھا کہ ٹیکنیکل کیٹیگری کے ایوارڈز وقفے کے دوارن دیے جائیں گے اور بہترین مشہور فلم کا ایوارڈ بھی متعارف کرایا جائے گا۔

انتظامیہ کو اپنے دونوں فیصلے واپس لینے پڑ گئے ہیں۔

91 ویں آسکرز ایوارڈز کی تقریب آج 24 فروری کو ڈولبی تھیٹر میں ہوگی لیکن تقریب کے میزبان مشہور کامیڈین کیون ہارٹ میزبانی کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسکرز ایوارڈز2018

آسکرز ایوارڈزکی 90ویں سالگرہ کے یاد گار لمحات

کیون ہارٹ کی جانب سے ماضی میں ٹویٹر پر ہم جنس پرستی کے متعلق متنازعہ بیانات سامنے آئے تھے۔

ماضی کے بیانات سامنے آنے کے انتظامیہ نے انہیں معذرت کرنے کا کہا لیکن کیون ہارٹ نے تقریب کی میزبانی سے ہی انکار کردیا۔

امریکی نیٹ ورک اے بی سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس سال تین گھنٹوں پر مشتمل آسکرز ایوارڈز کی تقریب بغیر کسی میزبان کے ہوگی۔

یاد رہے کہ امریکہ میں اے بی سی واحد نیٹ ورک ہے جس کے پاس اس تقریب کو براہ راست نشرکرنے کے حقوق ہیں۔

آسکرز کی تاریخ میں 30  سال بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب آسکر ایوارڈز کی تقریب بغیر میزبان ہو گی۔

آسکرز ایوارڈز کی انتظامیہ میں 54 بورڈ آف گورنرز شامل ہیں اور جون بیلی صدر ہیں۔ اس سال آسکرز کیلئے  171 افراد کی فہرست بنائی گئی ہے۔

آسکرز ایوارڈز 2019 کو ڈینئیل کریگ، کرس ایونز اورجینفرلوپز سمیت دیگر بہت سے ہالی وڈ اسٹارز جگمگائیں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے اس سال کے اقدامات اور فیصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مبصرین کا کہنا ہے کہ تقریب کی کامیابی سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے دعویٰ کیا تھا کہ 2018 میں 26.5 ملین ناظرین نے آسکرز ایوارڈز کی تقریب دیکھی تھی جو 2017 کے مقابلے 20 فیصد کم ہے۔


متعلقہ خبریں