ملک بھر کے 439 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے احکامات


اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر کے 439 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

اس فیصلے کی وجہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا مسلسل مالی بحران کا شکار ہونا ہے اور کارپوریشن کا خسارہ آٹھ  ارب سے تجاوز کر گیا ہے تاہم حکومت کے اس فیصلے کے بعد ہزاروں ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 14 مئی سے ہو گا

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے  کے مطابق سیل کم ہونے کے باعث کارپوریشن کو بھاری نقصان ہورہا ہے، 28 فروری تک نقصان میں چلنے والے اسٹورز بند کردیئے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 439 یوٹیلیٹی اسٹورز میں سے اسلام آباد زون کے 26 یوٹیلیٹی اسٹورز، پشاور زون کے 44، ایبٹ آباد زون کے 12 اسٹورز، کراچی زون کے 14، سکھر زون کے دس اسٹوز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسی طرح ملتان زون کے 36 اور سرگودھا زون کے 31 اسٹوز بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی سیل 50 کروڑ سے کم ہوگئی ہے۔

بنیادی طور پر یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلے اس وجہ سے کیا گیا ہے کیونکہ یہ مسلسل خسارے میں جارہے ہیں لیکن دوسری جانب سے اقدام سے ایک بڑی تعداد کے بے روزگار ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے چھ ماہ قبل حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی 14سو شاخیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں