انگرم کی شاندار سینچری، کوئٹہ گلیڈیئٹرزکی پہلی شکست


 

پاکستان سپر لیگ کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈیئٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد کولن انگرم کی شاندار سینچری کی بدولت چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولن انگرم پاکستان سپر لیگ میں سینچری اسکور کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

کراچی کنگز کے کولنگ انگرم نے اس ٹورنامنٹ کی پہلی سینچری داغ دی ، انہوں نے آٹھ چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 59 گیندوں پر 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

قدموں کا استعمال، بال باونڈری سے باہر

اس سے قبل کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کئے تھے۔

منرو آؤٹ،کوئٹہ کا با اعتماد آغاز

کوئٹہ کی جانب سے عمر اکمل نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 5 چھکوں کی مدد سے 55 رنز اسکور کئے ان کے علاوہ رائیلی روسوو 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بابر اعظم آؤٹ،کنگز مشکلات میں

کراچی کی جانب سے عامر یامین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عمر اکمل کا شاندار چھکا!

 

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں

کوئٹہ شین واٹسن،احسن علی، رائلی روسوو، عمر اکمل،ڈیون اسمتھ، سرفراز احمد، محمد نواز، غلام مدثر، سہیل تنویر، انور علی، اور فواد احمد شامل ہیں۔

کراچی بابر اعظم، کولن منرو، اویس ضیا، کولن انگرم، لیونگ اسٹونز، بین ڈنک، عامر یامین، عمر خان، عماد وسیم کپتان، محمد عامر، اور سہیل خان شامل ہیں۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2