بنگلہ دیش کا طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام

فائل فوٹو۔–


ڈھاکہ: بنگلہ دیش کا طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جبکہ ہائی جیکر کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق متاثرہ فلائٹ چٹاگانگ سے دبئی جارہی تھی جب اسے یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی۔ فورسز کی جانب سے مشکوک ہائی جیکر کو ہلاک کردیا گیا۔ جبکہ بیمان بنگلہ دیش ائیرلائنز کی پرواز کو چٹاگانگ ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

خبررساں ادارے کے مطابق طیارے میں 142 مسافر سوار تھے جنھیں بحفاطت طیارے سے اتارا گیا اور جہاز کو حصار میں لے لیا گیا جبکہ ہائی جیکر کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق پائلٹس کی جانب سے اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کیبن کریو کے ایک رکن نے بتایا کہ مسافر کچھ مشکوک حرکات کررہے ہیں ہوسکتا ہے طیارہ ہائی جیک کیا جارہا ہو۔

رائٹرز کو موصول اطلاعات کے مطابق بوئنگ 737 کو شیڈول کے مطابق چٹاگانگ سے ہوتے ہوئے ڈھاکہ سے دبئی جانا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

غیر ملکی میٖڈیا کے مطابق ایک مشکوک شخص نے کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش کی جس پر جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی۔


متعلقہ خبریں