91ویں آسکر ایوارڈ کی تصویری جھلکیاں


لاس اینجلس: فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ آسکر ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا۔ دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے درخشاں ستاروں نے تقریب میں شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

آسکر کی تقریب میں کس نے ایوارڈ جیتا اور ایوارڈ جیتنے کے بعد کس شخصیت کے تاثرات کیسے تھے، دیکھتے ہیں ان تصویری جھلکیوں میں

بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے رامی ملک کا اسٹیج کے پیچھے اپنے ایوارڈ کے ساتھ ٹائی درست کرنے کا انداز

ساؤنڈ مکسنگ میں اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے برین مئے کا ایوارڈ جیتنے کے بعد پال میسی کے ساتھ خوشی منانے کا انداز

91ویں آسکر ایوارڈ میں بہترین اداکار قرار پانے والے ریمی ملک, بہترین91 اداکارہ اولیویا کولمن، بہترین معاون اداکارہ ریجینا کنگ اور بہترین معاون اداکار مہرشالا علی کا بیک اسٹیج ایوارڈ کے ساتھ خوشی کا اظہار


پیٹر فیرلے گرین بک کے لیے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد

لیڈی گاگا کی فلم اے اسٹار از بارن کے لیے گائے گئے گانے شیلو کے لیے اکیڈمی ایوارڈ جیتنے کے بعد بیک اسٹیج آمد

 کیریئر کا پہلا آسکر ایوارڈ جیتنے کے بعد لیڈی گاگا کا اسٹیج سے واپسی کا منظر

فل لارڈ اور کرسٹوفر ملر اسپائیڈر مین – ان ٹو دا اسپائیڈر ورس کے لیے بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کا ایوارڈ جیتنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے

بہترین اداکار کا اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والے ریمی ملک کا بیک اسٹیج اپنے ایوارڈ کے ساتھ خوشی منانے کا انداز

ریمی ملک بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے بعد

لیڈی گاگا، مارک رونسن، انتھونی روسومنڈو، اینڈریو وائٹ شیلو کے لیے بہترین گانے کا اکیڈمی ایوارڈ جیتنے کے بعد


متعلقہ خبریں