نوازشریف ایک بارپھراسپتال سے جیل منتقل



لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کو جناح اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کوطبعیت خراب ہونے پر 15 فروری کو کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ نو روز زیرعلاج رہنے کے بعد واپس جیل پہنچ گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق نواز شریف نے ضمانت نہ ہونے پر جیل واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوازشریف کی اسپتال سے جیل منتقلی کے وقت کارکنان اور پولیس کے درمیان بدنظمی دیکھنے میں آئی جب کارکنوں کی بڑی تعداد نے نوازشریف کے حق میں نعرہ بازی کی اوران کے قریب آنے کی کوشش کی۔

اس سے قبل  شہباز شریف اور مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کی، تینوں کے درمیان تین گھنٹے تک مشاورت جاری رہی،، اپوزیشن لیڈر نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ گھبرانے والے نہیں ہیں۔
عدالتی فیصلے کے پیش نظر اسپتال میں مزید نفری تعینات کی گئی تھی۔

اس سے پہلے بد نظمی سے بچنے کے لئے انتظامیہ نے ورکرز کو اسپتال سے باہر جانے کی ہدایت کی،مگر وہ نہ مانے،، نواز شریف کی فلیکسز اتارنے پر ملازمین اور کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔


متعلقہ خبریں